صد رپاکستان کی ایرانی سفیر سے ملاقات ، قاسم سلیمانی کی شہادت اور تہران میں طیارہ حادثہ پر اظہار تعزیت
ایران اور پاکستان کے دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے بہت سارے مواقع اور اعلیٰ صلاحیت موجود ہے۔

شیعت نیوز: پاکستان کے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر کے ساتھ ایک ملاقات میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت اور تہران میں طیارہ حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قبلہ اوّل کی بازیابی سے شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام لیا جائے گا۔فلسطینی تنظیم
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرعارف علوی نے ایوان صدر میں بروز جمعرات پاکستان میں تعینات نئےایرانی سفیرسید محمد علی حسینی کی جانب سےاسناد تقرری پیش کرنے کی منعقدہ تقریب میں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملاقات
صدر مملکت نے ایرانی نئے سفیر کو خوش آمدید کہنے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی، مذہبی اور تاریخ مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے بہت سارے مواقع اور اعلیٰ صلاحیت موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: استقامتی محاذ کا راستہ پوری عظمت کے ساتھ جاری رہے گا، سپاہ قدس کے نئے کمانڈر کا اعلان
ڈاکٹر عارف علوی نےخطے میں حالیہ تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تناؤ کے خاتمے کےلیے مددکرنے پر تیار ہے کیونکہ یہ تمام خطی ممالک کے مفاد میں ہوگا۔
مماثل خبریں
یہ بھی لازمی پڑھیں: عالمی جماعت اہل سنت کا قاسم سلیمانی کی شہادت اور امریکی حملے کے خلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان
یہ بھی لازمی پڑھیں: حاج قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں بہیمانہ قتل کے خلاف اہلیان پشاور کا جمعہ کو احتجاجی جلسے کا اعلان