مشرق وسطی

بحرین کی نمائشی عدالت کا دو سیاستدانوں کو سزائے موت کا حکم

شیعت نیوزِآل خلیفہ کی نمائشی عدالت نے بدھ کو دو بحرینی سیاستدانوں کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت الوفاق نے بحرین کی نمائشی عدالت کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان دونوں بحرینی سیاستدانوں کو سزائے موت کا حکم آل خلیفہ کی کمزوری کی علامت ہے۔

جمعیت الوفاق نے اس بیان میں بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی کے مقابلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔

بحرین کی ڈکٹیٹر خاندانی حکومت بحرینی انقلابیوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت سزائے موت دیتی ہے ، طویل عرصے تک جیلوں میں ڈال دیتی ہے اور ان کی شہریت سلب کر لیتی ہے۔

بحرین میں چودہ فروری سے آل خلیفہ کی موروثی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button