عراق

حزب اللہ عراق کا مغربی ایشیا سے امریکی فوجیوں کو نکالنے کا مطالبہ

شیعت نیوز : حزب اللہ عراق نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا سے امریکہ کے فوجی انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

عراق کی تنظیم حزب اللہ عراق کے ترجمان نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکہ نے عراق کو ایک اور میدان جنگ میں تبدیل کردیا ہے کہا کہ واشنگٹن کوشش کررہا ہے کہ جسے وہ ایران کا اثر و رسوخ کہتا ہےحشد الشعبی اور عراق کی استقامتی محاذ سے مقابلہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی سیکیورٹی فورسز امریکی تنصیبات سے دور ہو جائیں، کتائب حزب اللہ کا انتباہ

عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے بھی امریکی فوجیوں کے ذریعے عراق کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے سبھی ریڈ لائنیں پار کردی ہیں۔

عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حسن کریم الکعبی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کے بارے میں بل کی منظوری کے بعد عراق پر پابندیاں عائد کرنے کی امریکی صدر کی دھمکی غیر قانونی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے جوابی اقدام کے اعلان کے بعد امریکہ پر خوف و وحشت طاری ہوگئی ہے اور اس نے اپنی اتحادی افواج کی کمانڈ آفس عراق سے کویت منتقل کردیاہے۔ عراق میں اتحادی افواج کی سربراہی امریکہ ہی کررہا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button