اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی ، جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع، مزید 2 شیعہ جوان گھروں سے اغواء

قانون نافذ کرنے اداروں کے سادہ لباس اہلکارشیعہ عزادار سلیم حیدر کے گھر کادروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے ۔

شیعت نیوز: شہر قائد میں شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیا گیا ہے ۔ نقاب پوش سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں ضلع شرقی کے علاقے گلستان سوسائٹی اور نیو رضویہ سوسائٹی سے دو شیعہ جوان رات کی تاریکی میں گھروں سے اغواء کرلیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سخت انتقام کا آغاز،ایرانی فوج کے عین الاسد اور اربیل میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

تفصیلات کے مطابق شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ مختصر وقفے کے بعد دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ گذشتہ رات کراچی کے علاقےعلی ہائٹس نیورضویہ سوسائٹی اور گلستان سوسائٹی سپر ہائی وے سے دو شیعہ جوانوں کو ان کے گھروں سے جبری طور پر گمشدہ کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سفارت خانہ پاکستان کیخلاف سرگرم، کوئٹہ میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد کا حملہ

ذرائع کے مطابق علی ہائٹس نیو رضویہ سوسائٹی سے سید سلیم حیدرزیدی اور گلستان سوسائٹی سپر ہائی وے سے سید سجاد رضوی کو اغواءکیا گیاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے اداروں کے سادہ لباس اہلکارشیعہ عزادار سلیم حیدر کے گھر کادروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں: قاسم سلیمانی کو پاکستان نے کمانڈو ٹریننگ دی اور ہم اسے شہید کہنے سے ڈر رہے ہیں، خواجہ آصف

واضح رہے کہ پاکستان میں شیعہ جوانواں اور عمائدین کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ سالہاسال سے جاری ہے ۔ اب تک درجنوں جوان جبری گمشدگیوں کا شکار کیئے گئے جن میں متعدد مسلسل احتجاج اور جدوجہد کے نتیجے میں بازیاب بھی ہوئے مگر تاحال کئی درجن جوان ریاستی ظلم وجبر کا شکار ہیں جن کے اہل خانہ مسلسل ذہنی اذیت اور قرب میں میں مبتلا ہیں اور وزیر اعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس سے اپنے پیاروں کی فوری باحفاظت واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button