پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایرانی قونصلیٹ پہنچ گئے،سردار قاسم سلیمانی کی شھادت پر تعزیت

مراد علی شاہ نے سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کو امریکہ کی سنگین غلطی قرار دیا

شیعت نیوز :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایرانی قونصلر جنرل سے ملاقات میں سپاہ قدس کے کمانڈر حاج قاسم سلیمانی کی شھادت پر تعزیت پیش کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ مراد علی شاہ نے سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کو امریکہ کی سنگین غلطی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں :سردار مقاومت قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کے خون ناحق کا بدلہ جلد لیں گے،جنرل حسین سلامی

اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں موجود اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ پہنچ کر قونصلر جنرل احمد محمدی سے ملاقات کی۔مراد علی شاہ نے عراقی دارلحکومت بغداد میں امریکی میزائل حملے میں سپاہ قدس ایران کے کمانڈر حاج قاسم سلیمانی کی دیگر ساتھیوں کی شجاعانہ شھادت پر ایرانی قونصلر جنرل کو تعزیت و تسلیت پیش کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں :شہید سردار قاسم سلیمانی کا جسد مبارک آبائی علاقے کرمان پہنچ گیا

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ایرانی قونصلیٹ جنرل احمد محمدی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی میزائل حملے میں سپاہ قدس کے کمانڈڑ حاج قاسم سلیمانی کی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہادت، امریکہ کی جانب سے بدترین اشتعال انگیزی اور انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ کی صوبائی حکومت بغداد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی وزیر دفاع اور امریکی اعلیٰ فوجی قیادت کو دہشتگرد قرار دے دیا

سید مراد علی شاہ نے امریکی میزائل حملے میں سردار قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پقری پاکستانی قوم شہداء کے لواحقین کے ساتھ اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button