اہم ترین خبریںپاکستان

وزیراعظم کسی پراکسی وار کا حصہ نہ بننے کے عہد سے ہرگز یوٹرن نہ لیں، علامہ قاضی نیاز حسین نقوی

انہوں نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کا ملک سے امریکہ کے انخلا کی قرارداد کی منظوری قابل تحسین اور غیرت اسلامی کا اظہار ہے

شیعت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیازحسین نقوی نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اب بھی امریکہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، جنرل سلیمانی کا قتل بین الاقوامی قوانین کی بدترین پامالی ہے، اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کے نام نہاد اداروں کا سکوت دہشت گردی کی حوصلہ افزائی اور دنیا کو بھیانک جنگ میں جھونکنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۱۲۰علمائے کرام، مشائخِ عظام، مفتیانِ دین کاحکومت سے امریکا کی کسی صورت حمایت نا کرنے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھاکہ پہلے عراق اور پھر ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اور نعرے، امریکہ اور اس کے ہمنواؤں کیلئے موت کا واضح پیغام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کا ملک سے امریکہ کے انخلا کی قرارداد کی منظوری قابل تحسین اور غیرت اسلامی کا اظہار ہے، ان شاءللہ یہ قرارداد امریکہ کی تباہی کا باعث بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ہمیں بھی ایک جنرل سلیمانی کی ضرورت ہے | | نذر حافی

جامعتہ المنتظر میں مختلف تنظیموں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ قاضی نیازحسین نقوی نے کہا کہ اسلامی نظریاتی مملکت وطن عزیز کی مقتدر قوتیں الہٰی احکام کی روشنی میں قومی خود مختاری کی پالیسی اپنائیں تو ہمارا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی بصیرت و شجاعت نے پاکستان کو بھی بے گناہوں کا مقتل بننے سے بچایا ورنہ وطن عزیز میں داعش نے پنجے گاڑنا شروع کر دیئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت امریکی حملے کی مذمت کرکے عوامی ترجمانی کا حق اداکرے، علامہ رضی جعفر نقوی

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کسی پراکسی وار کا حصہ نہ بننے کے عہد سے ہرگز یوٹرن نہ لیں، ایٹمی قوت کے حامل کی حیثیت سے قائدانہ کردار ادا کر سکتے ہیں، اس حوالے سے عراقی پارلیمنٹ کی قرارداد ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button