اہم ترین خبریںپاکستان

حکومت امریکی حملے کی مذمت کرکے عوامی ترجمانی کا حق اداکرے، علامہ رضی جعفر نقوی

قاسم سلیمانی کی شہادت نے مکتب اہلبیتؑ کے پیروکاروں اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے

شیعت نیوز: علامہ رضی جعفری نقوی نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے مکتب اہلبیتؑ کے پیروکاروں اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، دشمن جان لے کہ ہم مکتب شہادت سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک مجاہد کی اصل کامیابی شہادت کا حصول ہے، شہید قاسم سلیمانی نے کربلا والوں کی راہ پر چل کر عظیم رتبہ پا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ڈی سی کا قاسم سلیمانی پر امریکی حملے خلاف پارلیمنٹ میں مذمتی قرارداد پیش کرنے کامطالبہ

اپنے مذمتی بیان میں سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان نے کہا کہ امریکا نے بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو شہید کرکے اس صدی کی سخت ترین غلطی اور جارحیت کا ارتکاب کیا ہے، اپنے اس جارحانہ اقدام کے ذریعے امریکا نے عالمی قوانین کی کھلم کھلا مخالفت کرکے پورے مشرق وسطٰی اور برصغیر کے اہم ممالک سمیت پوری دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، جس کی تباہیوں کی دنیا متحمل نہیں ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شہید سلیمانی کی نماز جنازہ میں علامہ راجہ ناصرعباس سمیت دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے نمائندہ وفود کی شرکت

علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ عالم اسلام کو اس صورتحال میں انتہائی ہوش مندی کے ساتھ کام لینے کی ضرورت ہے، قومی سلامتی کے ادارے کو فوری طور پر آزادنہ اور انتہائی مضبوط بنیادوں پر لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے اور یہ امر اب کسی سے بھی مخفی نہیں کہ پاکستان امریکا اور اسرائیل کے نشانے پر ہے اور ان کے ایجنٹ اور سپاہی کے طور پر ہندوستان پاکستان پر جنگ مسلط کرکے ایرانی محاذ پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کو فائدہ پہنچانا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حاج قاسم سلیمانی اورساتھیوں کی شہادت،شیعہ علماءکونسل کا آئندہ جمعہ یوم احتجاج کا اعلان

علامہ رضی جعفری نقوی نے کہا کہ حکومتِ پاکستان عراق و ایران کے معاملے پر واضح پالیسی اپنائے اور عراق میں ہونے والے امریکی حملے کی بھرپور مذمت کرکے پاکستانی عوام کی ترجمانی کا حق ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button