اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ڈی سی کا قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کےخلاف پارلیمنٹ میں مذمتی قرارداد پیش کرنے کامطالبہ

یہ بات ہمارے آئین کا بھی حصہ ہے۔ ہمارے آئین میں لکھا ہے کہ پاکستان کسی بھی اسلامی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گا

شیعت نیوز: آئی ڈی سی کا قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کےخلاف پارلیمنٹ میں مذمتی قرارداد پیش کرنے کامطالبہ۔ امامیہ ڈیزاسٹر سیل (آئی ڈی سی) کے زیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں سردار قاسم سلیمانی پہ امریکی حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم، انجمن جانثاران اہلبیت، شیعہ علماء کونسل اور مقامی ماتمی تنظیموں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا سے شہداء کے خون کا انتقام ، عراق کا پہلا بڑا قدم سامنے آگیا

احتجاجی مظاہرے میں خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی، مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پہ امریکہ کے خلاف اور ایران بالخصوص سردار قاسم سلیمانی کے حق میں نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین کے علامہ اکبر کاظمی، جامعۃ الکوثر کے علامہ حسنین عباس، علامہ مرزا افتخار حسین، تطہیر عالم رضوی، انجمن جانثاران اہلبیت کے زاہد جعفری، شمیم سید، امامیہ ڈیزاسٹر سیل سے گل زہرا نقوی سمیت دیگر نے خصوصی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شہید سلیمانی کی نماز جنازہ میں علامہ راجہ ناصرعباس سمیت دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے نمائندہ وفود کی شرکت

احتجاجی مظاہرے کے آخری میں آئی ڈی سی کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیر خارجہ سردار قاسم سلیمانی کے جنازے میں شریک ہوں۔ امریکی جارحیت کے خلاف پارلیمنٹ میں مذمتی قرارداد پیش کی جائے اور اسی قرارداد میں اس شق کو حصہ بنایا جائے کہ پاکستان کسی پڑوسی ملک کے خلاف اپنی زمین یا فضا استعمال نہیں ہونے دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حاج قاسم سلیمانی اورساتھیوں کی شہادت،شیعہ علماءکونسل کا آئندہ جمعہ یوم احتجاج کا اعلان

یہ بات ہمارے آئین کا بھی حصہ ہے۔ ہمارے آئین میں لکھا ہے کہ پاکستان کسی بھی اسلامی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گا۔ حکومت پاکستان فوری طور پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرے اور عالم اسلام کے خلاف امریکہ کی بڑھتی جارحیتوں کے سامنے بند باندھنے کیلئے اس پلیٹ فارم کو عملی طور پر متحرک کرے۔ آئی ڈی سی کی اس قرارداد کی مظاہرے میں شریک تمام تنظیموں اور انجمنوں نے تائید کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button