عراق

امریکا سے شہداء کے خون کا انتقام ، عراق کا پہلا بڑا قدم سامنے آگیا

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکا نے بغداد ائیرپورٹ پر فضائی حملہ کرکے ایران کی القدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کر دیا تھا

شیعت نیوز: شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد امریکا کے خلاف عراق کا پہلا بڑا قدم ۔عراق کی پارلیمنٹ نے اپنے ملک میں موجود غیر ملکی افواج کے فوری انخلا سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ نے اتوار کے روز ہونے والے اجلاس میں غیر ملکی افواج کی موجودگی سے متعلق قرار پیش کی، جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت تمام غیر ملکی فوجیوں کی واپسی کے لیے کام کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی بھی ملک کی فوج اپنے عزائم کے لیے ہماری سرزمین استعمال نہ کرے۔ اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت یقینی بنائے کہ غیر ملکی افواج ہماری فضائی حدود اور بحری راستوں کو بھی کسی صورت استعمال نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: شہادت کے روز میری اور جنرل سلیمانی کی ملاقات طے تھی، امریکا عراق سے نکل جائے، عراقی وزیراعظم

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکا نے بغداد ائیرپورٹ پر فضائی حملہ کرکے ایران کی القدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کر دیا تھا، ایرانی حکومت نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ یہ بھی واضح رہے کہ امریکی حملے کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں صورتحال کشیدہ ہے، گذشتہ روز عراق کے شہر بغداد سے 50 میل مسافت پر واقع بلد ایئربیس پر دو راکٹ فائر کے گئے تھے، جو امریکی ائیر بیس کے اندر گرے تھے، ایئر بیس پر امریکی فوجی تعینات ہیں، راکٹ فائر ہونے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے، البتہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی، البتہ فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کو نقصان پہنچا تھا۔ علاوہ ازیں آج صبح کینیا کے ساحلی شہر لامو میں واقع امریکی فوجی اڈے پر حملہ ہوا، جس کی ذمہ داری الشہاب تنظیم نے قبول کی، حالیہ حملے کے بعد ایران امریکا کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button