اہم ترین خبریںپاکستان

شہید سلیمانی کی نماز جنازہ میں علامہ راجہ ناصرعباس سمیت دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے نمائندہ وفود کی شرکت

شہید قاسم سلیمانی کا جلوس جنازہ مشہد مقدس اور تہران پہنچا تو وہاں پاکستانی پرچم بھی نمایاں طور پر دکھائی دیئے۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے وفدکے ہمراہ سردار لشکر اسلام حاج قاسم سلیمانی اور ان کے دیگر شہید رفقاءکی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ نمازجنازہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی زیر اقتداءتہران یونیورسٹی میں اداکی گئی ۔ نماز جنازہ میں مختلف ممالک سے اسلامی تحریکوں کے نمائندہ وفود سمیت اسلامی جمہوری ایران کے اعلیٰ سول وعسکری حکام سمیت 50لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ۔ شہید قاسم سلیمانی کا جلوس جنازہ مشہد مقدس اور تہران پہنچا تو وہاں پاکستانی پرچم بھی نمایاں طور پر دکھائی دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: حاج قاسم سلیمانی اورساتھیوں کی شہادت،شیعہ علماءکونسل کا آئندہ جمعہ یوم احتجاج کا اعلان

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ شہید قاسم سلیمانی اور ان کے باوفا ساتھیوں کا پاکیزہ لہو عالمی استعماری قوتوں کی نابودی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ شہدائے اسلام کی عظیم قربانیاں دنیا بھرکی حریت پسند تحریکوں کو نیا جوش وولولہ اور جذبہ شہادت سے عطا کریں گی ۔ اس وقت دنیا بھرمیں باضمیر افراد بلاتفریق مذہب ومسلک، رنگ ونسل امریکی حملے میں شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت پر سراپا احتجاج ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: شہید اعتزازحسن نے ثابت کیاکہ شیعہ قوم مادر وطن کی سلامتی کیلئےجان دینے سے بھی دریغ نہیں کرتی،علامہ احمد اقبال

انہوں نے کہاکہ قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد دنیابھر کےحریت پسندوں کے عزم وحوصلے میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ نے قاسم سلیمانی کو شہید کر کے اپنی تباہی کی بنیاد خود رکھ دی ہے،طاغوتی طاقتوں کے مقابلے میں عالم اسلام کے متحد ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔امریکہ نے مسلم ممالک کو میدان جنگ بنایا ہوا ہےاسے خطے سے باہر دھکیلنا ہو گا۔قاسم سلیمانی کی شہادت پر عالم اسلام کا غم و غصہ امریکہ سے نفرت کا اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا غزہ میں سردار قاسم سلیمانی کی یاد میں تعزیتی کیمپ

انہوں نے مزید کہاکہ شہید قاسم سلیمانی کو ایک ملک یا مسلک کے خول میں قید کرنے والے ناعاقبت اندیش لوگ آنکھیں کھول کر دیکھیں اسلام کا یہ عظیم مجاہدنائیجیریا تا کشمیر کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن تھا۔ کشمیر تا امریکا اس عظیم مجاہد کے قتل کے خلاف بیدار عوام تین روز سے مسلسل سراپا احتجاج ہیں ۔ شہید قاسم سلیمانی پاکستان کے وفاع کی خاطر اپنے خون کاآخری قطرہ تک نچاور کردینے کا خواہش مند تھا۔ یہ وہ شہید تھا جو پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کو ایران کی سلامتی، استحکام اور ترقی قرار دیتا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button