اہم ترین خبریںپاکستان

امت مسلمہ کی بقا و سالمیت امریکہ کی نابودی سے مشروط ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور عراق سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں لاکھوں بے گناہ مسلمانوں کے قتل میں امریکہ براہ ر است ملوث ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جس کا واحد ہدف عالم اسلام ہے۔امت مسلمہ کی بقا و سالمیت امریکہ کی نابودی سے مشروط ہے۔ اگر مسلم ممالک خود کوشیطان امریکہ کے ناپاک ارادوں سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں متحد ہونا ہو گا۔ساری دنیا پر یہ حقیقت عیاں ہو چکی ہے کہ امریکہ ہر اس مسلم ملک کو اپنے مذموم عزائم کی راہ میں رکاوٹ سمجھتا ہے جو اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا جانتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملت جعفریہ کا کل بروز اتوار امریکی قونصلیٹ کراچی پر احتجاج کا اعلان

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور عراق سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں لاکھوں بے گناہ مسلمانوں کے قتل میں امریکہ براہ ر است ملوث ہے۔جس کا حساب چکانا ہو گا۔ان استعماری قوتوں کے خلاف دنیا بھر کے مسلمان اگر یکجا نہ ہوئے تو پھر ہاتھ میں سوائے پچھتاوے کے اور کچھ نہیں بچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ آج اس بہادر سپہ سالار سے محروم ہوگئی جو دشمن کی آنکھ میں کانٹا تھا،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے کہا کہ بغداد میں امریکہ کی حالیہ کاروائی سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔امریکہ نے بزدلانہ وار کر کے اپنے خلاف نفرت میں اضافہ کیا ہے۔اس کاروائی کے بعد امریکہ میں بھی خوف و ہراس کی فضا ہے اور دنیا بھر میں بسنے والی امریکی شہری عدم تحفظ کے احساس میں مبتلا ہو گئے ہیں اور امریکی صدر کو اس ساری صورتحال کا ذمہ دار ٹھرا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے اسلام کے حقیقی محافظ کو شہید کیا ہے، علامہ حسن ظفرنقوی

انہوں نے کہا جو مسلم ممالک ابھی تک امریکہ سےدوستی کے خبط میں مبتلا ہیں انہیں ماضی کے ان حکمرانوں سے سبق سیکھنا ہو گا جنہیں امریکہ نے اپنے مفادات پورے ہونے کے بعد عبرت ناک انجام سے دوچار کیا۔انہوں نے کہا عالمی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔امت مسلمہ کی دشمن استکباری قوتوں نے مسلمانوں پر کھل کر وار کرنے شروع کر دیے ہے۔عالم اسلام یقینا تمام خطرات سے آگاہ ہے۔ اب آگہی کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات کی بھی ضرورت ہے۔مسلم ممالک اگر باہم ہو جائیں تو پھر امریکہ سمیت کسی کو مسلمانوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: روسی عوام کی حاج قاسم سلیمانی کی شھادت پر ایرانی قوم سے اظہار یکجہتی

انہوں نے کہا دنیا بھر میں تیزی سے ابھرتی ہوئی بیداری کی تحریکیں عوام کے فکر و شعور کو بلندی کی طرف لے جا رہی ہیں۔ جو حکمران اسلام دشمنوں سے ہمدردی کے جذبات رکھے گا اسے عوام کے طرف شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button