اہم ترین خبریںایران

آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنرل قاآنی کو القدس بریگیڈ کا نیا سربراہ مقرر کردیا

شیعت نیوز: آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اپنے حکم میں جنرل قاآنی کو شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد القدس بریگیڈ کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز اپنے ایک حکم کے تحت بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی کو نئے کمانڈر قدس فورس تعینات کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ قدس کے عظیم سپہ سالار حاج قاسم سلیمانی درجہ شہادت پر فائز ہوگئے

آیت اللہ خامنہ ای نے جمعہ کے روز اپنے حکم میں جنرل سلیمانی کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے جنرل قاآنی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جنرل قاآنی سپاہ قدس کے نائب سربراہ ہیں جنھیںآیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کی دردناک شہادت کے بعد سپاہ کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم سید علی خامنہ ای کا شھید حاج قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

یاد رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی جمعہ کے روز علی الصبح بغداد میں دہشت گردی کی کارروائی میں شہید ہوگئے تھے۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں جنرل سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button