ایران

رہبر معظم سید علی خامنہ ای کا شھید حاج قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

جنرل قاسم سلیمانی دنیا کے خبیث ترین افراد یعنی امریکیوں کے ہاتھوں شہید ہوئے

شیعت نیوز : رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کئی بار شہادت کے مواقع سے دوچار ہوئے اور انہیں راہ خدا میں جہاد اور فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی چیز اور کسی کی بھی پرواہ نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں :رہبر انقلاب کا جنرل سلیمانی کی شہادت پر تعزیتی پیغام ، دشمن سے سخت انتقام لیں گے

اطلاعات کے مطابق رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے شھید حاج جنرل قاسم سلیمانی کے گھر جاکے ان کے پسماندگان کو تعزیت پیش کی ۔آپ نے شھید کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ جنرل قاسم سلیمانی دنیا کے خبیث ترین افراد یعنی امریکیوں کے ہاتھوں شہید ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں :جنرل قاسم سلیمانی کے پاکیزہ خون کا انتقام اور بدلہ لیا جائے گا۔ حسن نصراللہ

رہبر معظم نے فرمایا کہ حاج قاسم سلیمانی شہادت کی اس عظیم نعمت کے مستحق تھے انہیں یہ شہادت مبارک ہو۔رہبر انقلاب نے جنرل قاسم سلیمانی کے پسماندگان اور ایرانی عوام کے لئے خداوند عالم سے صبر جمیل کی دعا کی ۔آپ نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے پسماندگان کو مخاطب کرکے فرمایا کہ آج ایرانی عوام ملک کے مختلف شہروں میں کس طرح والہانہ انداز میں سڑکوں پر آئے اور جنرل قاسم سلیمانی سے اپنی قلبی وابستگی کا کس طرح ثبوت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں :سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آپ دیکھئے گا کہ ایران میں اس عظیم شہید کے جنازے میں لوگ کس طرح شرکت کریں گے۔رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی سے مخاطب ہوکے فرمایا کہ پورے ایران کے عوام آپ کے والد ماجد کے غم میں سوگوار اور عزادار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button