ایران

مالک اشتر زماں حاج قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام لیں گے، ایرانی وزیر دفاع

امریکہ کو اس کے اس بدترین جرم کا بھر پور اور دندان شکن جواب دیا جائیگا

شیعت نیوز :مالک اشتر زماں حاج قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں شھادت پر پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ اس کھلی جارحیت کے مرتکب تمام ذمہ داران سے انتقام لیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں :سپاہ قدس کے عظیم سپہ سالار حاج قاسم سلیمانی درجہ شہادت پر فائز ہوگئے

اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے آج عراقی دارلحکومت بغداد میں امریکی میزائل حملے میں مالک اشتر زماں حاج قاسم سلیمانی کی شھادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلا شک اس ہولناک جرم کا جو امریکہ کے سیاہ اور دہشتگردانہ کارناموں،پورے خطے خصوصاً عراق میں اس کی دہشتگردانہ کارروائیوں میں ایک اور باب کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بغداد،مالک اشتر زمان حاج قاسم سلیمانی اور حشدشعبی کے ڈپٹی چیف مہدی المہندس شہید

امریکہ کو اس کے اس بدترین جرم کا بھر پور اور دندان شکن جواب دیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں :رہبر انقلاب کا جنرل سلیمانی کی شہادت پر تعزیتی پیغام ، دشمن سے سخت انتقام لیں گے

یاد رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اور اسلام کے عظیم کمانڈر مرد مجاہد میجر جنرل قاسم سلیمانی طویل مجاہدت و فدا کاری کے بعد آج علی الصبح بغداد ایئر پورٹ کے قریب امریکی ہیلی کاپٹروں کے میزائل حملے میںحشد شعبی کے کمانڈر بو مہدی مہندس اور دیگر ساتھیوں سمیت درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button