اہم ترین خبریںعراق

بغداد،مالک اشتر زمان حاج قاسم سلیمانی اور حشدشعبی کے ڈپٹی چیف مہدی المہندس شہید

دوسری طرف عراقی معروف شخصیت الحمد الاسدی نے کہا ہے کہ امریکی و اسرائیلی دشمن نے ان دو مجاہدوں ابو مھدی المھندس اور جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا ہے۔

شیعت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہِ قدس کے کمانڈر جنرل مالک اشترزمان سردارحاج قاسم سلیمانی اور عراق کی حشد الشعبی کے نائب کمانڈر ابو مھدی المھندس کو بغداد میں شہید کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپاہ قدس کے عظیم سپہ سالار حاج قاسم سلیمانی درجہ شہادت پر فائز ہوگئے

تفصیلات کے مطابق عراقی ٹیلیویژن نے جمعے کے روز علی الصبح خبر دی ہے کہ بغداد بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب حشد الشعبی کے ایک قافلے پر امریکی ہیلی کاپٹرز کے حملے میں سپاہ قدس ایران کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی عراق کے نائب کمانڈر ابو مھدی المھندس کو شہید کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بغداد میں امریکی سفارت خانہ جاسوسی اور فساد کا اڈہ ہے۔ حزب اللہ عراق

امریکی حکام کی طرف سے خبررساں ایجنسی "روئٹرز” پر جاری ہونے والے بیان میں بغداد میں موجود انٹرنیشل ایئرپورٹ کے قریب "ایران کیساتھ مربوط 2 اہم شخصیات” کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:عراق کے انقلابی جوانوں نے امریکہ کے غرور کو خاک میں ملادیا، علامہ امین شہیدی

دوسری طرف عراقی معروف شخصیت الحمد الاسدی نے کہا ہے کہ امریکی و اسرائیلی دشمن نے ان دو مجاہدوں ابو مھدی المھندس اور جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button