اہم ترین خبریںایران

امریکہ داعش کے دہشت گردوں کا انتقام حشد الشعبی سے لے رہا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای

شیعت نیوز : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے عراقی فورسز حشد الشعبی پر حالیہ امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ امریکہ داعش کے دہشت گردوں کا انتقام حشد الشعبی سے لے رہا ہے۔

یہ بات آیت اللہ علی خامنہ ای نے بدھ کے روز تہران میں ایران بھر سے آئے ہوئے نرسوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے فرمایا کہ امریکہ، شام اور عراق میں کیا کررہا ہے۔ عراق اور خطے میں امریکیوں سے قوموں کی نفرت ایک جائز طرز عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غیور عراقی عوام کا حشدالشعبی کے مراکز پر حملوں کے خلاف امریکی سفارتخانے پر حملہ

انہوں نے فرمایا کہ کیونکہ حشدالشعبی نے امریکہ کے حمایت یافتہ داعش گروپ کا خاتمہ کردیا ہے اب امریکہ، اس دہشت گرد گروپ کا انتقام حشد الشعبی سے لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں، ایرانی قوم اور حکومت، امریکہ کے اس سفاکانہ اقدام کو شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

آیت الله خامنہ ای نے کہا کہ حالیہ دنوں میں عراقی رضاکار فورسز حشدالشعبی کے ٹھکانوں پر امریکی حملے کے جوابی ردعمل میں عراقی عوام نے عراق میں واقع امریکی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا جبکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ’’ایران امریکی سفارتخانے کے واقعے کا قصور وار ہے اور ہم ایران کا جواب دیں گے‘‘۔ جس کے جواب میں بتاتا ہوں کہ سب سے پہلے آپ غلطی پر ہیں کیونکہ اس کا ایران سے کوئی تعلق نہیں ہے اور دوسرا یہ ہے کہ آپ بہت غیر منطقی ہیں۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عراق اور افغانستان میں امریکہ کے مجرمانہ اقدامات اور خاص طور پر بدنام زمانہ امریکی ایجنسی بلیک واٹر کے ہاتھوں ہزاروں عراقی دانشوروں اور عام شہریوں کے قتل عام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ خطے کے بعض ملکوں کی اجازت کے بغیر امریکی حکام کے دورے اور ان ملکوں میں قائم اپنے فوجی اڈوں میں ان کی غیر اعلانیہ آمد، اس خطے کے ملکوں اور قوموں کے خلاف امریکہ کے تحقیر آمیز رویئے کا ایک اور نمونہ ہے۔اسی لیے خطی ممالک کے عوام امریکیوں سے نفرت کرتے ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ ساری دنیا جان لے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن ایرانی عوام کے مفادات و مصلحت، عزت و عظمت اور ترقی و پیشرفت کے لیے خطرہ بننے والوں پر کاری ضرب لگائے گا اور اس میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

آیت الله خامنہ ای نے ایران کے عوام کو بہادر، با بصیرت اور ہر میدان میں ڈٹ جانے والی قوم قرار دیا اور فرمایا کہ کامیابی ملت ایران کے قدم چومے گی اور ملک کا مستقبل آج سے زیادہ روشن اور تابناک ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button