اہم ترین خبریںپاکستان

نائجیریا کی ظالم و جابر حکومت شیخ زکزاکی اور انکے ساتھیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے، قاضی نیاز حسین نقوی

علامہ نیاز نقوی کا کہنا تھا کہ شیخ زکزاکی کو ان کی بہترین خدمات اور عوامی مقبولیت کی وجہ سے ظلم کا نشانہ بنایا گیا تاکہ ان کی مقبولیت کو کم کیا جا سکے

شیعت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے اسلامی تحریک نائجیریا کے سربراہ ممتاز عالم دین شیخ ابراہیم زکزاکی پر گذشتہ 3 سال سے تشدد اور غیر انسانی سلوک پر شدید تنقید کرتے ہوئے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا چیک اینڈ بیلنس کا نظام ختم،معاشی بحران سنگین ہوچکا ہے، علامہ اقتدار نقوی

انہوں نے کہا کہ نائجیریا کی ظالم و جابر حکومت شیخ زکزاکی اور انکے ساتھیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے، کیونکہ وہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور آزادانہ سیاست کی بات کرتے ہیں، مجاہد عالم دین شیخ زکزاکی پر ہونیوالے تشدد پر عالم اسلام میں تشویش پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ مہدی ملیشیامقتدیٰ الصدر کا امریکہ کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے کچھ عرصہ پہلے شیخ زکزاکی کے علاج کی غرض سے ان کی بھارت میں منتقلی کروائی مگر نائجیریا کی حکومت نے مودی سرکار کے ذریعے بزرگ عالم دین کے علاج میں رکاوٹیں پیدا کیں اور انہیں بغیر علاج کے واپس نائجیریا جیل جانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا عراق کے داخلی امورمیں دخالت سے باز رہے، آیت اللہ سید علی سیستانی

علامہ نیاز نقوی کا کہنا تھا کہ شیخ زکزاکی کو ان کی بہترین خدمات اور عوامی مقبولیت کی وجہ سے ظلم کا نشانہ بنایا گیا تاکہ ان کی مقبولیت کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ زکزاکی پر مظالم کے پہاڑ ڈھانے پر پاکستانی عوام میں سخت تشویش، شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے، عوام انسانی بنیادوں پر مظلوم کے حامی ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں بنیادی انسانی حقوق فراہم کئے جائیں، ان کے خاندان، ڈاکٹرز اور وکلاء کو ان تک رسائی دی جائے اور عدالت کے دیئے گئے فیصلے پر ان کو رہائی دی جائے اور ظلم و ستم کرنیوالوں کا سخت مواخذہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ زکزاکی کوان کی بہترین خدمات اور عوامی مقبولیت کی وجہ سے ظلم کانشانہ بنایاگیا، علامہ ساجد نقوی

وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر نے کہا کہ معاشرے میں ظلم بڑھ جائے تو انسانیت دم توڑ دیتی ہے، کچھ ایسی ہی صورتحال نائیجیرین مسلم کمیونٹی کو درپیش ہے، شیخ زکزاکی کے 6 بیٹوں سمیت ایک ہزار سے زائد عورتوں، بچوں اور مردوں کا قتل عام، معصوم لوگوں کو زندہ جلانے، قبروں کو کھود کر مردوں کی بے حرمتی کرنے، گھروں کو جلا کر مسمار کرنے کیساتھ اسلامی تحریک نائجیریا کے سربراہ شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کی زخمی حالت میں گرفتاری قابل مذمت اور عالمی اداروں کی بے ضمیری کا منہ چڑا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرزمین ِ عراق پر امریکی افواج کو ملنے والا ہمارا جواب انتہائی شدید اور دندان شکن ہوگا، حشد الشعبی

انہوں نے واضح کیا کہ 2016ء میں اعلیٰ عدالت نے شیخ زکزاکی کی رہائی کا حکم بھی دیا، لیکن حکومت نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کیا۔ شیخ زکزاکی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، مگر حکومت مکمل علاج کی سہولت دینے سے انکاری ہے، پچھلے چار ماہ سے ان کے خاندان، ڈاکٹروں اور وکیلوں تک کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی جبکہ 5 دسمبر کو انہیں قادونا کی مرکزی جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button