اہم ترین خبریںپاکستان

شہیدِ بیداریَ ملت عسکری رضا کو بچھڑے 8برس بیت گئے، قاتل تاحال آزاد

بعد ازاں سانحہ کوئٹہ اور مستونگ کے خلاف ہونے والے تاریخی قومی وبین الاقوامی احتجاجی دھرنوں کا پیش خیمہ بھی شہید عسکری رضا کی شہادت پر ہونے والے احتجاجی دھرنے کو قرار دیا جاتا ہے

شیعت نیوز: آج شہیدِ بیداریَ ملت عسکری رضا کوہم سے بچھڑے 8برس بیت گئے مگران کے قاتل تاحال آزاد اور قانون کی گرفتار سے باہر ہیں ۔ شہید عسکری رضا کوکالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں 31دسمبر 2011کو کراچی کے علاقے نیپا چورنگی گلشن اقبال میں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بش، کلنٹن، نتن یاہو، ٹرمپ جیسے سفاک انسان مغربی جمہوریت کے تحفے ہیں، علامہ مقصودڈومکی

تفصیلات کے مطابق اپنے پاکیزہ لہو سے ملت جعفریہ کے بےجان جسم میں بیداری کی نئی روح پھونکنے والے شہید عسکری رضا کی آج آٹھویں برسی منائی جارہی ہے ۔ شہید عسکری رضا کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ ان کی شہادت نے نا فقط شیعیان پاکستان میں بلکہ بیرون ملک مقیم شیعیان حیدرکرارؑ میں بھی ایک نیا ولولہ اور نیا جوش پروان چڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں تربیت کا فقدان ہے ، آئی ایس اواپنا کرداراداکرے، علامہ امین شہیدی

شیعیان حیدرکرارؑ کراچی نے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر شہید عسکری رضا کے جسد خاکی کے ہمراہ گورنر ہاؤس کراچی کے باہر تاریخی دھرنا دیا سخت سرد موسم میں لاکھوں مومنین ومومنات کی اس عظیم استقامت نے نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی بھرپور توجہ حاصل کی اور یہ تاریخی دھرنا اپنے بنیادی مطالبے یعنیٰ نامزد قاتل کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد اختتام پذیر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ کوآل سعودکی امریکی غلامی اور بھارت واسرائیل نوازی کھٹکتی ہے، وفاق المدارس الشیعہ

بعد ازاں سانحہ کوئٹہ اور مستونگ کے خلاف ہونے والے تاریخی قومی وبین الاقوامی احتجاجی دھرنوں کا پیش خیمہ بھی شہید عسکری رضا کی شہادت پر ہونے والے احتجاجی دھرنے کو قرار دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں تاریخ کے یادگار دھرنے دیئے گئے اور ایک ظالم دہشت گردوں کی حامی بلوچستان حکومت کو سرنگوں ہونا پڑا اور بلوچستان میں گورنرراج کا اعلان کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button