پاکستان

مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب سے مضافاتی علاقوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم

ملیر میں دو سو سے زائد ضرورت مند گھرانوں میں جیکٹس اور کمبل تقسیم کئے گئے

شیعت نیوز :مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے زیر اہتمام ملیر کے مضافاتی علاقوں ماروی گوٹھ، گہرام بگٹی گوٹھ، یوسف عارفانی گوٹھ، فیوچر کالونی، پپری گوٹھ اور بگٹی گوٹھ کے دو سو سے زائد ضرورت مند گھرانوں میں جیکٹس اور کمبل تقسیم کئے گئے۔

اطلاعات کے مطابق ملیر میں سخت سردی سے متاثرہ مستحق خاندانوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل عارف رضا رضوی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین دکھی انسانیت کی خدمت گار اور عوام کے دکھ سکھ کی ساتھی جماعت ہے، خدمت خلق سے کسی صورت بے توجہ نہیں ہوسکتے۔

یہ بھی پڑھیں :سانحہ بابوسر کے زخمیوں میں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے فی کس 50 ہزاروپے کی امدادی رقوم تقسیم

انھوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا شعبہ فلاح و بہبود عوامی خدمت کے حوالے سے اپنے کارہائے نمایاں انجام دینے میں مصروف عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آئی ایس اوبلتستان کی جانب سے پری بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان، پوزیشن ہولڈرزمیں لیپ ٹاپس کی تقسیم

عارف رضا رضوی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ فلاح و بہبود خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے ضلع ملیر میں سخت سردی سے متاثرہ مستحق خاندانوں میں جیکٹس، کمبل اور گرم ملبوسات کی تقسیم کے حوالے سے جن مخیر حضرات نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہم ان کے انتہائی شکرگزار ہیں۔انھوں نے کہا کہ کراچی کی مضافاتی آبادی کے علاقوں میں سخت سردی سے بے حال عوام کے لئے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے گرم ملبوسات کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اور انشاء اللہ رہے گا۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنماء مولانا نشان حیدر ساجدی، احسن عباس رضوی، شعیب رضوی، ممتاز مہدی  و دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button