اہم ترین خبریںپاکستان

بھارت کا جارحانہ طرز عمل خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے ، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ اس ظالمانہ باب کو اب بند ہو جانا چاہئے۔نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم منظر عام پر آنے کے بعد پوری دنیا کے سامنے اس کی اصلیت واضح ہو گئی ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا جارحانہ طرز عمل خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔ بھارت سے پاکستانی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ غیر اخلاقی ہی نہیں بلکہ انسانی آداب کے بھی منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور ریاستی ادارے آگے بڑھ کر عوام میں موجوداحساس عدم تحفظ کا خاتمہ کریں،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے کہا کہ اس ظالمانہ باب کو اب بند ہو جانا چاہئے۔نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم منظر عام پر آنے کے بعد پوری دنیا کے سامنے اس کی اصلیت واضح ہو گئی ہے۔مسئلہ کشمیر کو دو ریاستوں کے درمیان زمینی تنازعے قرار دے کر واویلا کرنا اقوام عالم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوالالمپورکانفرنس امریکی تسلط کے خلاف، مشترکہ اسلامی تعاون کے نئے مرحلے کا آغازہے،مہدی المشاط

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ریاست میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کی نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے جسے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق طے کرنے کی ضرورت ہے۔دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان یہ تنازع عالمی امن کو تباہ کر کے رکھ دے گا۔بھارتی چیف آف آرمی سٹاف یقینا کسی مغالطے میں ہیں، انہیں اس حقیقت کا درک نہیں کہ محض گیڈر بھبکیوں سے کسی کو شکست نہیں دی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: کوالالمپور کانفرنس خودمختار اسلامی دنیا کے قیام کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگی

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزید کہاکہ ایک ایٹمی ریاست کے بارے میں جارحانہ عزائم کا اظہارکرتے ہوئے نتائج کو بھی پیش نظر رکھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عالمی قوتوں کو بھارتی جارحیت کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button