پاکستان

کوالالمپور کانفرنس خودمختار اسلامی دنیا کے قیام کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگی

کانفرنس کے انعقاد سے اسرائیل نواز عرب بادشاہوں کی سازشیں دم توڑ گئی ہیں

شیعت نیوز :کوالالمپور کانفرنس کے انعقاد سے نہ صرف اسرائیل نوازی کی عربی و غربی سازشیں دم توڑ گئی ہیں بلکہ خونخوار بھارت کو او آئی سی کی رکنیت دینے کے سعودی عزائم بھی خاک میں مل گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ملائشیاء کانفرنس میں شرکت نا کر کے عمران خان نے قوم کی توہین کی ہے، علامہ یوسف جعفری

اطلاعات کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کوالالمپور کانفرنس کے جراتمندانہ فیصلے کو او آئی سی کیلئے راہنماء اصول قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان پر عملدرآمد عالم اسلام کی سربلندی کا باعث ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی غلامی کا بدترین مظاہرہ، عمران خان کا دورہ ملیشیاء منسوخ

کانفرنس سے نہ صرف اسرائیل نواز عرب بادشاہوں کی سازشیں دم توڑ گئی ہیں بلکہ خونخوار بھارت کو او آئی سی کا رکن بنانے کےحوالے سے  سعودی عزائم بھی خاک میں مل گئے ہیں۔ اسلامی ممالک کے خوددار سربراہان، علماء، دانشوروں کی کانفرنس اسلامی دنیا کے لئے امید کی کرن اور آزادی و خودمختاری کا سنگ ِ میل ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی غلامی کا نتیجہ، پاکستان کو سہ ملکی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کر دیا گیا

وفاق المدارس الشیعہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کے تابعدار اور بھارت کے وفادار عرب حکمرانوں کے دباؤ میں بننے والی خارجہ پالیسی ملک و قوم کے قومی وقار اور خود مختاری کے صریحاً منافی ہے۔ بیان میںکہا گیا کہ اسلامی دنیا کے دردمندوں کی خواہش ہے کہ جس طرح ایران کے علماء و عوام نے شاہی نظام کا تختہ الٹا، عرب ممالک کے علماء اور عوام بھی امریکی مفادات کی خدمتگار بادشاہتوں سے نجات حاصل کریں تاکہ اِن ممالک کے قدرتی وسائل فقط مسلمانوں کے کام آ سکیں اور سرزمین ِ وحی سے پیام ِ وحی نشر ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button