پاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کی مسلح افواج بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی آرمی چیف کا اشتعال انگیز بیان لائن آف کنٹرول کی صورتحال بگاڑنے کی کوشش ہے

شیعت نیوز :پاکستان کی مسلح افواج بھارت کے جارحانہ عزائم کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں۔ بھارتی آرمی چیف کا اشتعال انگیز بیان لائن آف کنٹرول کی صورتحال بگاڑنے کی کوشش ہے۔

اطلاعات کے مطابق ی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک بار پھر بھارت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کے عزائم کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ اپنے داخلی معاملات اور انتخابات میں ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی جارح افوج کی لائن آف کنٹرول پر ایکبار پھر بلااشتعال گولہ باری، 2 شہری شہید

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بڑھا کر شہریت ترمیمی بل کیخلاف احتجاج سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سفیروں کے وفد کا لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت سے متاثرہ سیکٹرز کادورہ

خیال رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر صورتحال کسی وقت بھی سنگین ہو سکتی ہے۔ بھارت کی جانب سے سرحدوں پر غیر معمولی نقل و حرکت بھی بڑھا دی گئی۔ بھارت نے پاک انڈیا سرحد پر براہموس اور اسپائک میزائل بھی نصب کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button