ایران

تمام مسلم ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں: صدر حسن روحانی

شیعت نیوز:ایران کے صدر حسن روحانی نے جمعرات کو کوالالامپور میں ہونے والے اجلاس میں کہا کہ اسلامی ممالک میں تکفیریت کا نتیجہ جہالت ، تعصب اور قتل وغارت گری کے سوا کچھ نہییں نکلا ہے ۔ایران کے صدر نے کہا کہ اسلام ، تہذیبوں کے درمیان ٹکراؤ نہیں چاہتا بلکہ اسلام کا تمدن دوسروں کو برداشت کرنے ، انھیں دعوت دینے اور پرامن بقائے باہمی پر استوار ہے۔صدر مملکت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ انتہاپسندانہ نظریات نے اسلامی معاشروں کو کافی نقصان پہنچایا ہے کہا کہ افسوس کہ مغربی رول ماڈل کی پیروی اور دینی عقائد اور قومی روایات کی جانب سے بےتوجہی ، بعض اسلامی معاشروں کی پیشرفت کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بنی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ملیشیا میں اسلامی ملکوں کا” کولالامپور دوہزارانیس سربراہی اجلاس” جمعرات کی صبح شروع ہوا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے صدور ، قطر کے امیر اور ملیشیا کے وزیراعظم سمیت اسلامی ملکوں کے سیکڑوں اعلی حکام اور مندوبین نیز دانشور و مفکرین شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button