اسلام آباد ایئرپورٹ پر علامہ سبطین کاظمی کی زوجہ سمیت جہاز سے بلاجواز گرفتاری کی کوشش ناکام

19 دسمبر, 2019 13:40

شیعت نیوز :اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسلح اہلکاروں کی علامہ سید سبطین کاظمی اور ان کی اہلیہ کو جہاز سے اغوا کرنے کی کوشش ۔علامہ سبطین کاظمی اور ان کی اہلیہ کی مزاحمت پر سکیورٹی اہلکار جہاز سے اتر گئے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات اسلام آباد ایئرپورٹ اے ایس ایف(ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس) اور ایف آئی اے اہلکاروں نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر جانے کے لئے اتحاد ایئر لائن کے جہاز میں سوار علامہ سید سبطین کاظمی کو جہاز سے باہر لے جا کر اغوا کرنے کی کوشش کی۔زرائع کے مطابق جہاز روانگی کےلئے تیار تھا کہ آٹھ بجکر دس منٹ پر درجن سے زائد ایئر پورٹ سیکورٹی فورس اور ایف آئی اے کے مسلح اہلکار جہاز میں گھس آئے۔

یہ بھی پڑھیں :گستاخ امام مہدی(عج) اعظم طارق قتل کیس میں علامہ سبطین کاظمی14 سال بعد گرفتار

اے ایس ایف کی ظاہری وردی میں ملبوس افسر کی ہدایت پر مسلح اہلکاروں نے علامہ سبطین کاظمی سے ان کے موبائل فونز چھین کر انھیں کلیئرنس کے بہنانے جہاز سے باہر آنے کا کہا، جس پر علامہ سبطین کاظمی کی اہلیہ نے معاملے کی حساسیت کو بہانپتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کی وڈیو بنانا شروع کر دی۔ مسلح اہلکار علامہ سید سبطین کاظمی کو جہاز سے زبردستی باہر لے جانے کی کوشش کرتے رہے، لیکن علامہ سبطین کاظمی کی مزاحمت اور ان کی اہلیہ کی جانب سے وڈیو بنائے جانے پر سکیورٹی اہلکار جہاز سے واپس اتر جانے پر مجبورہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :اعظم طارق قتل کے جھوٹےمقدمے میں گرفتار علامہ سبطین کاظمی باعزت بری ،

یاد رہے کہ مرد مجاہد علامہ سید سبطین کاظمی عرصہ دراز ، فرزند رسول اللہؐ ، حضرت امام مہدی (عج) کی شان میں بدترین گستاخی کرنے والے ملعون مولانا اعظم طارق قتل کیس میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد گزشتہ سال باعزت بری ہوگئے تھے۔

6:19 صبح اپریل 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔