دنیا

اسرائیلی وزیرخارجہ کا آل خلیفہ کو مبارکبادی کا پیغام

شیعت نیوز:صہیونی غاصب حکومت کے نام نہاد وزیرخارجہ نے بحرین کے قومی دن کے موقع پر آل خلیفہ کو مبارکبادی کا پیغام دیا ہے۔

واضح رہے کہ بحرین کے مذہبی اور حزب اختلاف کے گروہوں نے بحرین کی جانب سے اسرائیلیوں کے ساتھ بڑھائے جانے والے تعلقات کی سخت مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینی خواہشات اور کاز کے بر عکس بحرین اسرائیل کے درمیان تعلقات کو کسی قیمت پرقبول نہیں کر سکتے۔

ادھر بحرین کی شاہی حکومت کی مخالف سب سے بڑی سیاسی جماعت جمعیت الوفاق نے بیت المقدس اور فلسطینی عوام کے ساتھ بحرینیوں کے اٹوٹ رشتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حکومت کے تعلقات کو شرمناک قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ ایک طویل عرصہ سے صہیونیوں کی غاصب اور جعلی ریاست اسرائیل نے عرب دنیا کے ساتھ عادی سازی یعنی نارملائزیشن کا نعرہ بلند کر رکھا ہے اور اسی عادی سازی کے عنوان سے اسرائیل کے وفود جہاں عرب دنیا کے مختلف ممالک میں آتے جاتے رہے ہیں وہاں ساتھ ساتھ عرب خلیجی ممالک کے وفود بھی فلسطین و قبلہ اول پر قابض صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل کے دورے کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button