اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

دونوں برادر پڑوسی ممالک پاکستان اور ایران کا اپنی سمندری حدودمیں ہم آہنگی سے کام پر اتفاق

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ سطحی وفد نے بریگیڈیئر جنرل (ر) قاسم رضیہہ کمانڈر لاء انفورسمنٹ بارڈر سیکورٹی گارڈ کی سربراہی میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کا دورہ کیا

شیعت نیوز: دونوں برادر پڑوسی ممالک پاکستان اور ایران نے اپنی سمندری حدود میں ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مکمل ہم آہنگی سے کام کرنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ دشمنی ،محمد بن سلمان کی اپنے ڈرائیور عمران خان کو ذلفی بخاری کو ہمراہ نا لانے کی ہدایت

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ سطحی وفد نے بریگیڈیئر جنرل (ر) قاسم رضیہہ کمانڈر لاء انفورسمنٹ بارڈر سیکورٹی گارڈ کی سربراہی میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کا دورہ کیا۔ ریئر ایڈمرل ذکاءالرحمٰن، ڈی جی پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی غلامی کا بدترین مظاہرہ، عمران خان کا دورہ ملیشیاء منسوخ

اس موقع پر وفد کو چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ریئر ایڈمرل ذکاءالرحمن نے وفد کو پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے کردار اور ان کے خدوخال کے بارے میں بتایا، جس کے بعد دونوں ممالک کے وفود کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی، بھارتی وزیر اعظم کی بجائے ایک انتہا پسند ہندو کا کردار ادا کررہے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

ملاقات کے بعد وفد نے پی ایم ایس اے کے بحری جہاز پی ایم ایس ایس کشمیر کا دورہ کیا، جہاں پر کمانڈر اسلامی جمہوریہ ایران بارڈر گارڈ اور ڈی جی پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے دونوں ایجنسیز کے درمیان سمندری حدود میں باہمی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کئے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبر لازمی پڑھیں:بھارت کا انکار ، ایران پاکستانی مریضوں کی جگر کی پیوندکاری کیلئے میدان میں آگیا

یہ خبر لازمی پڑھیں:ملائیشیا ایران کیخلاف غیرقانونی امریکی پابندیوں کی قطعاًحمایت نہیں کرتا، مہاتیرمحمد

یہ خبر لازمی پڑھیں:ایران اپنے اوپر ہوئے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دے گا اور خاموش نہیں بیٹھے گا،حسن نصراللہ

متعلقہ مضامین

Back to top button