پاکستان

حساس ادارے کی کراچی میں کاروائی، تحریک طالبان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

گرفتار دہشتگرد نے سال 2009ء میں بونیر میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا

شیعت نیوز :حساس ادارے کی کراچی میں کاروائی کے دوران گرفتار ہونے والا تکفیری دہشتگرد کالعدم تحریک طالبان بونیر گروپ کا اہم کمانڈر ہے، گرفتار دہشتگرد نے سال 2009ء میں بونیر میں ساتھیوں کے ہمراہ پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق حساس ادارے نے کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت تحریک طالبان پاکستان کے اہم اور انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت تکفیری دہشتگردوں کیخلاف کاروائیوں میں ناقابل یقین اضافہ

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع ملنے پر پرانی سبزی منڈی میں کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر رحمت علی کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ملک الطاف کے مطابق دہشتگرد رحمت علی کالعدم تحریک طالبان بونیر گروپ کا اہم کمانڈر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لیہ میں حساس اداروں کی کاروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے تین دہشتگرد گرفتار

ایس ایس پی ملک الطاف نے مزید بتایا کہ تکفیری دہشتگرد کمانڈر رحمت علی نے سال 2009 میں بونیر میں اپنے دیگر دہشتگرد ساتھیوں کے ہمراہ پولیس چوکی پر وہاں موجود اہلکاروں کو شہید کرنے کے بعد 1 ماہ تک چوکی کو دہشتگردی کے لئے استعمال کیا۔ایس ایس پی کے مطابق گرفتار دہشتگرد رحمت اللہ کی گرفتاری پر خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے 20 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button