پاکستان کی اہم خبریں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا پاک افغان سرحد کے اگلے مورچوں کا دورہ

وزیراعلیٰ محمود خان نے سلالہ پوسٹ پر تعینات پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی

شیعت نیوز : وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور سلالہ پوسٹ پر تعینات پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا، اس موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل راحت نسیم احمد خان بھی موجود تھے۔ محمود خان نے سلالہ پوسٹ پر تعینات پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی اور بارڈر پر سیکیورٹی فورٹ کا افتتاح بھی کیا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے مامد گاٹ کیڈٹ کالج کا دورہ بھی کیا۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ کالگ 760 ملین روپے کی لاگت سے 14 ماہ کی قلیل مدت میںمکمل کیا گیا ہے، کالج میں مجموعی طور پر 900 طلباءکے لئے گنجائش موجود ہے، جب کہ دو ہاسٹلز میں مجموعی طور پر 400 بورڈنگ کیڈٹس کی سہولت بھی دستیاب ہوگی،کالج میں بیچلرٹیچرزکے لئے رہائش کا بھی انتظام کیا گیا ہے، جہاں 16 اساتذہ رہائش پذیر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا صوبہ خیبرپختونخوا ایک مرتبہ پھر تکفیری دہشت گردوں کے نشانے پر

وزیر اعلیٰ محمود خان نے اپنے دورے کے دوران قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے ملکر قبائلی اضلاع کے انضمام کو کامیاب بنانا ہے، انھوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں پہلے سے موجود اداروں کو فعال بنانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی اضلاع کا ترقیاتی بجٹ 24 ارب سے بڑھا کر 83 ارب کر دیا ہے، جبکہ صوبائی حکومت نے اپنی اے ڈی پی سے 11 ارب روپے قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے فراہم کر دیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button