اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا گولڈن جوبلی مرکزی کنونشن بھٹ شاہ میں منعقد ہوگا
کنونشن میں علمائے کرام سمیت ملی جماعتوں کے قائدین خصوصی شرکت کریں گے

شیعت نیوز :اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 50ویں سالانہ گولڈن جوبلی تنظیمی کنونشن 27 سے 29 دسمبر تک ثقافتی مرکز بھٹ شاہ سندھ میں ہوگا۔ کنونشن میں صوبہ سندھ بھر سے اے ایس او کے عہدیدار اور اراکین شرکت کریں گے، کنونشن میں علمائے کرام، سابقین اور تنظیمی مبصرین سمیت ملی جماعتوں کے قائدین اور دیگر رہنماءخصوصی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :شہریار حیدر کثرت رائے سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے نئے ڈویژنل صدر منتخب
اطلاعات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر المہدی سینٹر جامشورو سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کا 50واں سالانہ گولڈن جوبلی عاشقانِ مہدیؑ و یوم رہبر انسانیت کنونشن کا انعقاد 27 سے 29 دسمبر کو ثقافتی مرکز بھٹ شاہ سندھ میں ہوگا۔ مرکزی صدر کی ہدایت پر کنونشن کی رابطہ مہم تیز کر دی گئی ہے۔کنونشن میں شرکتے کے حوالے سے ملی مذہبی و سیاسی تنظیموں کے رہنماؤں اور علماء کو دعوت نامے دیئے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :صحافی عامر خاکوانی آئی ایس اوپر لگائے گئے جھوٹےاور بےبنیاد الزامات پر معافی مانگیں، جلال حیدر
واضح رہے کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا سالانہ کنونشن ہر سال ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد ہوتاہے۔ گولڈن جوبلی کنونشن میں شب شہداء، ایجوکیشن کانفرنس، طلبہ کے درمیان تقریری و دیگر مقابلے اور معروف علماء کرام و دانشوار حضرات کے دروس اور نئے میر کاررواں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ کنونشن میں صوبہ سندھ بھر سے اے ایس او کے عہدیدار اور اراکین شرکت کریں گے، کنونشن میں علمائے کرام، سابقین اور تنظیمی مبصرین بھی شریک ہونگے۔