ملتان، لاپتہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے شہدائے اے پی ایس کی یاد میں شمع روشن
شیعت نیوز: جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز ملتان کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے اے پی ایس پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کا آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کی یاد میں چراغاں
اس موقع پر علامہ قاضی نادر علوی، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر محمد شہریار، ایم ڈبلیو ایم ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزا وجاہت علی ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے شہداء اے پی ایس کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی، بھارتی وزیر اعظم کی بجائے ایک انتہا پسند ہندو کا کردار ادا کررہے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس
اس موقع پر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کی قربانیوں کو صدیوں فراموش نہیں کیا جاسکے گا، جنہیں اسلام و پاکستان دشمن دہشت گردوں نے انتہائی بے دردی کے ساتھ شہید کیا جس کی وجہ سے آج بھی پوری پاکستانی قوم رنجیدہ ہے اور لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عمل نہیں ہوسکا،سربراہ جعفریہ الائنس علامہ رضی جعفرنقوی
اس موقع پر انہوں نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی جلد بازیابی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے ورثاء شدید پریشانی سے دوچار ہیں، اس سلسلے میں چیف جسٹس آف پاکستان فی الفور نوٹس لیں۔







