ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور کے زیر اہتمام شہدائے آرمی پبلک اسکول کی یاد میں تقریب کا اہتمام

17 دسمبر, 2019 13:04

شیعت نیوز :ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔دمعصوم بچوں کے خون کی ہی تاثیر تھی کہ پوری قوم تکفیری دہشتگردی کیخلاف متحد ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور کے زیراہتمام طوسی ماڈل اسکول میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں اسکول کے بچوں نے مختلف خاکے پیش کرکے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔ سرپرست اعلی ادارہ منہاج الحسینؑ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور ہمارے ماضی کے حکمرانوں کی ناعاقبت اندیش پالیسیوں کا نتیجہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں :شہدائے اے پی ایس کی 5ویں برسی ، معصوم بچوں کا قاتل آج بھی سرکاری مہمان

آمر ضیاء الحق نے ملک میں اس عفریت کے بیج بوئے اور امریکہ کی خوشنودی کیلئے ملک کو آگ و خون میں جھونک دیا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں :سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث اہم تکفیری سہولت کار آج تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ قوم باہمی وحدت سے تکفیری دہشتگردی کو شکست دے سکتی ہے۔ وطن عزیز کی سلامتی کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :شہدائے آرمی پبلک اسکول کو بھول نہیں سکتے، بطور قوم دہشتگردی کو شکست دی ہے

تقریب میں شہدائے آرمی پبلک اسکول پشاور کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر تقریب میں شریک ہونیوالے مہمانوں کو خصوصی سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا۔

5:18 شام اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔