اہم ترین خبریںپاکستان

کے ڈی اے مسجد کوہاٹ میں نماز کی ادائیگی کی اجازت ملنے تک پولیومہم کے بائیکاٹ کا اعلان

جب تک کوہاٹ کے ڈی اے مسجد کو نمازیوں کے لئے نہیں کھولتا تب تک بائیکاٹ جاری رہے گا۔

شیعت نیوز: ضلع کوہاٹ ،ضلع ہنگو اورضلع اورکزئی کے شیعہ عمائدین نے پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان ۔ جب تک کوہاٹ کے ڈی اے مسجد کو نمازیوں کے لئے نہیں کھولتا تب تک بائیکاٹ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شہدائے اے پی ایس کی 5ویں برسی ، معصوم بچوں کا قاتل آج بھی سرکاری مہمان

تفصیلات کے مطابق علاقہ بنگش سمیت ضلع اورکزئی کی عمائدین اور تمام جماعتوں نے پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ انہوں کا مطالبہ ہے کے ڈی اے میں اہل تشیع کے لئے نماز کے لئے کوئی مسجد نہیں اپنے مدد آپ کے تحت ایک گھر میں باجماعت نماز ادا کررہے تھے جسکو بھی انتظامیہ نے سیل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ سقوط ڈھاکہ اور اے پی ایس پشاور کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، علامہ عارف واحدی

کوہاٹ انتظامیہ نے مذاکرات کے لئے عمائدین کو بلایا مگر مسجد کو کھولنے یا مسجد کو پلاٹ دینے کا کوئی وعدہ کئے بغیر واپس چلے گئے۔ جس پر مشران نے دوربارہ جرگہ منعقد کرکے ہر فورم پر آواز اٹھانے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا جب تک مسجد کے لئے اراضی اور سیل گھر کو کھول نہیں دیا جاتا پولیو مہم بائیکاٹ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو اینٹی سامراج بلاک کو مضبوط کرنا چاہئے،علامہ مقصودڈومکی

ضلع ہنگو اورضلع اورکزئی کے شیعہ عمائدین نے کوہاٹ انتظامیہ کو ایک بااثر شخصیت کے پریشر کی وجہ سے اہل تشیع کو دیوار سے لگانے کی بھی بھرپور مزمت کی۔

 

مماثل خبریں

یہ خبر لازمی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا، ڈی پی اوکوہاٹ کا امام بارگاہ کی سیل کھولنے سے انکار

متعلقہ مضامین

Back to top button