اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مسلم مخالف متعصبانہ بھارتی بل سے دو قومی نظریہ کی حقانیت ایک پھر ثابت ہو گئی ہے،حامد رضا

کالے اور سفید کوٹ کی لڑائی میں عوام خوار ہو رہی ہے

شیعت نیوز: پی آئی سی واقعہ کو ملک میں خانہ جنگی کے خطرے کی گھنٹی سمجھا جائے اور اصلاح احوال کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، متنازعہ شہریت بل نے نام نہاد جمہوریت اور سیکولر ازم کے بھارتی دعووں کا پول کھول دیا ہے، دنیا مودی کے انتہا پسندانہ اقدامات کا نوٹس لے، متعصب بھارتی بل سے دو قومی نظریہ کی حقانیت ایک پھر ثابت ہو گئی ہے ۔ بھارت میں کروڑوں مسلمانوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہارسنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ علمیہ اچھرہ میں علماء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امر بالمعروف کا فقدان معاشرے میں خرابیوں اور برائیوں کی بنیادی وجہ ہے، علامہ ریاض نجفی

انہوں نے کہا کہ متعصب بھارتی بل سے دو قومی نظریہ کی حقانیت ایک پھر ثابت ہو گئی ہے، دل کا ہسپتال میدان جنگ بننا حکومت کی مجرمانہ غفلت کا ثبوت ہے، حملہ آور وکلا کے لائسنس منسوخ کئے جائیں، وکلا اور ڈاکٹرز کیلئے اخلاقی تربیت کے کورسز ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بار کونسل قاتل وکلا کا ساتھ دینے کی بجائے قوم سے معافی مانگے، علامہ اقتدار نقوی

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت بروقت کردار ادا کرتی تو پی آئی سی کا سانحہ رونما نہ ہوتا۔ انارکی کی طرف بڑھتے معاشرے کو سدھارنے کے لئے اخلاقی تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔ ہر طبقے میں انتہا پسندانہ رحجانات بڑھتے اور پھیلتے جا رہے ہیں۔ علماءعوام کی اخلاقی تربیت کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک اس وقت معاشی عدم توازن کے شدید بحران سے دوچار ہے، علامہ باقر حسین زیدی

انہوں نے مزید کہاکہ شر پسند عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت ترین ایکشن ہونا چاہئے۔ کالے اور سفید کوٹ کی لڑائی میں عوام خوار ہو رہی ہے۔ وکلا اور ڈاکٹر کی کشیدگی ختم کرانے کے لئے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ حکومت اور اپوزیشن کو عوام کے مسائل کی کوئی فکر نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button