پاکستان

شیعہ مسنگ پرسنز موومنٹ کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

احتجاجی مظاہرے میں جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کے اہل خانہ سمیت دیگر اکابرین کی شرکت

شیعت نیوز :شیعہ مسنگ پرسنز موومنٹ کے زیر اہتمام جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی عدم بازیابی کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کے اہل خانہ سمیت دیگر اکابرین اور انسانی حقوق کے اداروں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق شیعہ مسنگ پرسنز موومنٹ کے زیر اہتمام لاپتہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔شیعہ مسنگ پرسنز موومنٹ کے چیئرمین راشد رضوی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ آئندہ کوئی بھی پاکستانی شہری جبری طور پر گمشدہ نھیں کیا جائے گا، اور جو افراد جبری گمشدہ ہیں ان کے خلاف تحقیقات مکمل کرتے ہوئے ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :انسانی حقوق کا عالمی دن محض بیانات پر اکتفا کرنے کی بجائے عملی کوششوں کا متقاضی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

راشد رضوی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ آرٹیکل 6 کے تحت آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی کرنے والوں پر غداری کے مقدمات قائم کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور کراچی سمیت ملک بھر سے جبری گمشدہ کئے جانے والے شیعہ جوانوں کو فوری اور باحفاظت عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button