پاکستان کی اہم خبریں

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز نھیں کیا جا سکتا، مہدی ہنردوست

ایرانی عوام پاکستانی بھائیوں کے جراتمندانہ کردار اور لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

شیعت نیوز :دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان افوج اور عوام کے کردار اور قربانیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایرانی حکومت اور عوام دہشتگردی کے مقابلے میں  اپنے پاکستانی بھائیوں کے جراتمندانہ کردار اور لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان میں اپنی سفارتی زمہ داریوں سے سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ خطے میں قیام امن اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ زرائع کے مطابق اسلام آباد میں تحریک جوانان پاکستان کے رہنما عبداللہ حمید گل سے گفتگو کرتے ہوئے مہدی ہنردوست کا کہنا تھا کہ عالمی دہشتگردی کے تناظر میں سرزمین پاکستان پر ہونے والی دہشتگردی کے خلاف پاک افواج اور پاکستانی عوام نے جس ثابت قدمی اور جرأت کا عملی مظاہرا کیا وہ لائق تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور ایران مل کر استعماری پابندیوں اور دھمکیوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں، مہدی ہنردوست

تحریک جوانان پاکستان کے رہنماء عبداللہ حمید گل نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے خلاف عالمی سازشیں ناکام بنانے کے لئے دونوں ملکوں کی حکومتوں،عوام خصوصاً بزنس کمیونٹی کو اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔عبداللہ حمید گل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قائم تجارتی تعلقات کو مظبوط بنانے کے حوالے سے تہران اور اسلام آباد کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اس کے عوام نے مجھے جس عزت سے نوازا ہے وہ زندگی بھر فراموش نہیں کر پاؤں گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button