پاکستان

تعلیمات قرآن کے مطابق ملت کے جوانوں کی تربیت آئی ایس او کا نصب العین ہے، عارف حسین

دور حاضر میں قرآن پاک کے آفاقی و انقلابی پیغام کی تبلیغ و ترویج نا گزیر ہوچکی ہے

شیعت نیوز : تعلیمات قرآن کریم کی ترویج کے لئے عملی جدوجہد کی ضرورت ہے۔قرآن پاک نئی فکر دیتا ہے، یہ کتاب اللہ احسن الحدیث ہے۔دور حاضر میں قرآن پاک کے آفاقی و انقلابی پیغام کی تبلیغ و ترویج نا گزیر ہوچکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نو منتخب مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے لاہور میں ادارہ التنزیل کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورِ حاضر میں تعلیمات قرآن کریم کی تبلیغ و ترویج ناگزیر ہوچکی ہے، اس سلسلہ میں سرگرم عمل تمام ادارے قابل ستائش ہیں اور آئی ایس او پاکستان بھی نوجوانوں کی تربیت تعلیمات قرآن کے مطابق استوار کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔انھوں نے کہا کہ قرآن کریم کو خصوصاً جوانوں کی کتاب زندگی کی حیثیت سے پیش کرنے کیلئے عملی جدوجہد کی ضرورت ہے، کیونکہ قرآن کریم نئی فکر دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :محسن ملت علامہ صفدر نجفی نے ہمیشہ رب کی خوشنودی کیلئے ملت کی خدمت کی، عارف ٖ حسین

عارف حسین الجانی نے قرآن کریم کی تعلیمات کو فروغ دینے کے حوالے سے ادارہ التنزیل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہا ادارہ جس انداز میں نوجوانوں کی قرآنی تعلیم و تربیت کے حوالے سے کردار ادا کر رہے ہے وہ قابل تعریف ہے۔ادارہ التنزیل کے ڈاکٹر علامہ علی عباس نقوی نے عراف حسین الجانی کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور انھیں اور ان کے وفد میں شامل سابق مرکزی نائب صدر آئی ایس او ضامن علی اور علی رضا کو تنزیل مطبوعات میں نمایاں کتاب حفظ موضوعی بھی پیش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button