سفیر حسین شہانی کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا،ہزاروں افراد کی شرکت
مرحوم کی رسم سوئم اتوار کو اُن کے آبائی گاؤں بھان جٹا میں ادا کی جائے گی

شیعت نیوز :سفیر حسین شہانی کی نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی و صوبائی قیادت، وکلاء، علماء، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور کارکنان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بانی رکن اور ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی کی نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی اقتداء میں ادا کر دی گئی ، بعد ازاں مرحوم سفیر شہانی کو اُن کے آبائی گائوں بھان جٹا میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپردگی خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اور وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن سید اسد عباس نقوی کے علاوہ صوبائی رہنماؤں، وکلاء، علماء اور دیگرمذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں :ایم ڈبلیو ایم بھکر کے سیکریٹری جنرل سفیر شہانی ایڈووکیٹ رانا ثناء اللہ کی ایماء پر 4ساتھیوں سمیت اغوا
زرائع کے مطابق سفیر شہانی مرحوم کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر سے تھا اور وہ قومیات کے حوالے سے خدمات انجام دینے میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔ سفیر حسین شہانی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بانی اراکین میں شامل تھے۔مرحوم متعدد بار پابند سلاسل اور ایک لمبے عرصے تک فورتھ شیڈول کا شکار بھی رہے۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور دو بیٹے چھوڑے ہیں، مرحوم کی رسم سوئم اتوار کو اُن کے آبائی گائو بھان جٹا میں ادا کی جائے گی،جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خطاب کریں گے۔