اہم ترین خبریںپاکستان

عراقی عوام متحد ہوکراستعماری سازشوں کو ناکام بنادیں گے، علامہ حسن ظفرنقوی

انہوں نے مسلم امہ سے کہا کہ وہ ہوش اور عقلمندی سے کام لیں اور اپنے پرائے کی ترویج کی جائے

شیعت نیوز: معروف عالم دین اور خطیب اہل بیت ؑعلامہ علامہ حسن ظفرنقوی  نے کہا کہ امریکہ عالم اسلام اور مسلم دنیا میں جو آگ بھڑکا رہا ہے، اس میں اسے خود جلنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے نیو رضویہ سوسائٹی میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور خطباء سے ملاقات کے دوران کہی۔

یہ بھی پڑھیں :بے راہ روی، کشت و خون، آپس کی چپقلش نے ہمیں گھیرا ہوا ہے، علامہ محمد عون نقوی

علامہ حسن ظفرنقوی نے مزید کہا کہ آج مسلم امہ جن مصائب و بحرانوں کا شکار ہے، اس کا ذمہ دار امریکہ  و اسرائیل ہیں، کیونکہ امریکہ اور مغربی دنیا مشرق وسطیٰ میں نفرتوں کے جال بچھا رہے ہیں اور ایک ایسی آگ کے شعلوں کو بھڑکانے میں مصروف ہیں، جس سے اسرائیل کو فائدہ ہوگا، لیکن یہ عناصر مسلمانوں کے غیظ و غضب سے نہیں بچ پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور پولیس نے لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا، تکفیری خودکش حملہ آور خاتون گرفتار

انہوں نے مسلم امہ سے کہا کہ وہ ہوش اور عقلمندی سے کام لیں اور اپنے پرائے کی ترویج کی جائے۔ انہوں نے عراق کے مقدس مقامات پر اسلام دشمنوں کے حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ عراقی عوام متحد ہوکر ان سازشوں کو ناکام بنا دیں گے اور اسلامی دنیا سربلند و سرفراز ہوگی۔

 

مماثل خبریں

یہ خبر لازمی پڑھیں: پاکستان اور ایران مل کر استعماری پابندیوں اور دھمکیوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں، مہدی ہنردوست

یہ خبر لازمی پڑھیں: مسئلہ کشمیر و فلسطین پر عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی حیران کن ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

یہ خبر لازمی پڑھیں:سانحہ کربلا سے استعماری طاقتوں کے سامنے سینہ سپر ہونے کا جذبہ ملتا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

یہ خبر لازمی پڑھیں: استعماری قوتیں پھر اسلامی دنیا میں نئی آگ لگانے کی سازش میں مصروف ہیں، علامہ ساجدنقوی

متعلقہ مضامین

Back to top button