مقبوضہ فلسطین

غزہ پراسرائیلی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری ایک فلسطینی شہید

شیعت نیوز:قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے خان یونس علاقے پر وحشیانہ بمباری کی جس میں متعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

المیادین کے مطابق غزہ پراسرائیلی توپخانہ سے گولہ باری بھی کی گئی ہے۔ اسلامی مزاحمتی گروہوں نے اسرائیلی بربریت کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں کئی راکٹ اور میزائل فائر کئے ہیں۔

دوسری جانب غزہ کے خان یونس علاقے میں ہی میں ایک فلسطینی نوجوان فهد محمد الاسطل صیہونی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوا اس فائرنگ میں 5 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

ادھر فلسطینی نوجوانوں نے ہر جمعہ کو ہونے والے واپسی مارچ کے نہ ہونے کے اعلان کے باوجود احتجاجی مظاہرہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button