پاکستان

منظم سازش کے تحت ملت جعفریہ کا چہرہ مسخ کیا جا رہا ہے، محمد عباس

ملت جعفریہ کی تمام نمائندہ جماعتوں اور اداروں کو مل کر فتنے کا مقابلہ کرنا ہوگا

شیعت نیوز : منظم سازش کے تحت شیعہ عقائد پر حملے،مجتہدین اور علماء کی مخالفت سے ملت میں انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔ملت جعفریہ کی تمام نمائندہ جماعتوں اور اداروں کو مل کر اس فتنے کے سدباب کیلئے مشترکہ راہ حل نکالتے ہوئے ملت کو دولخت کرنے کی سازش کرنے والوں کے بے نقاب کرنا ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق آئی ایس اوپاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت بڑی اور منظم سازش کے تحت ملت جعفریہ کا چہرہ مسخ کیا جا رہا ہے، ماضی میں شیعہ سنی کو لڑایا گیا، اب شیعہ کو شیعہ سے لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے، جس کی بڑی مثال نصیریت اور غالیت کا فتنہ ہے۔ محمد عباس نے کہا کہ شیعہ عقائد پر حملے،مجتہدین،علماء اور تقلید کی مخالفت بلکہ شیعہ عقائد کو بگاڑ کر پیش کرنے جیسی سازشیں، ملت میں انتشار کا باعث بن رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :آئی ایس او کراچی ڈویژن کاتین روزہ 40واں کنونشن کل سےشروع ہوگا، میثم زیدی

محمد عباس کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کراچی ڈویژن کے سالانہ تنظیمی کنونشن کے آخری روز منعقد ہونے والی کانفرنس ”اتحادِ ملت کانفرنس“ کے حوالے سے تمام ملی جماعتوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، تاکہ تمام جماعتیں مل کر ملت جعفریہ کے خلاف سر اٹھانے والے فتنے کے سدباب کیلئے کوئی مشترکہ راہ حل نکالیں۔ محمد عباس کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ اور خط ولایت کی پیرو ہے اور اسی عزم اور نصب العین کے تحت ہم نے اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے اس کانفرنس کا انعقاد کیا ہے، جس میں اس سازش کے تدارک کیلئے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button