پاکستان

لیہ میں حساس اداروں کی کاروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے تین دہشتگرد گرفتار

گرفتار تکفیری دہشتگردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

شیعت نیوز :لیہ میں سی ٹی ڈی اور دیگر حساس اداروں کی مشترکہ کاروائی میں گرفتار ہونے والے تینوں دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈز، جدید اسلحہ اور بھاری رقم برآمد۔گرفتار تکفیری دہشتگردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے لیہ کی تحصیل چوبارہ سے کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے تین خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ زرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر تحصیل چوبارہ کے ایک مقامی کالج پر چھاپہ مار کر وہاں موجود تین تکفیری دہشتگردوں سلیم، قاسم اور جمیل الرحمٰن کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والے تینوں دہشتگردوں کے تعلق کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں :چنیوٹ میں حساس اداروں کی بڑی کاروائی، لشکر جھنگوی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے تینوں تکفیری دہشت گرد شہر میں دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دینے کے حوالے سے جمع ہوئے تھے، لیکن حساس اداروں کے مخبروں کی بروقت اطلاع اور چھاپہ مار کاروائی کے نتیجے میں شہر بڑی دہشتگردی سے بچ گیا۔گرفتار ہونے والے تینوں دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈز، جدید اسلحہ اور بھاری رقم برآمد۔گرفتار تکفیری دہشتگردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button