اہم ترین خبریںایران

تہران میں حکومت اسلامی اور رہبر انقلاب کی حمایت میں لاکھوں ایرانی عوام سڑکوں پر نکل آئے

شیعت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حکومت اسلامی اور رہبر انقلاب سے تجدید عہد کرتے ہوئے سامراجی طاقتوں، شرپسندوں اور ان کےعلاقائی ایجنٹوں کے خلاف عظیم الشان عوامی ریلی منعقدکی گئی۔

دارالحکومت تہران ایک بار پھر امریکہ مردہ بادہ ، اسرائیل مردہ باد، برطانیہ مردہ باد، اور بلوائی مردہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی۔

تہران میں لاکھوں ایرانی عوام نے عظیم الشان ریلی میں شرکت کرکے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ حکومت اسلامی میں امن و سلامتی ان کی ریڈ لائن ہے اور اگرکسی نے اس لائن کو عبور کرنے کی کوشش کی تو ایرانی عوام اسے منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے عوام نے شرپسندوں اور ان کے آقاؤں امریکہ ، اسرائیل اور یورپ کو ایک بار پھرشکست دے دی

ایران میں بلوے اور تشدد کے خلاف عوام کا ملین مارچ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق دارالحکومت تہران کے مختلف علاقوں سے ریلیوں اور جلوسوں کی شکل میں عوام انقلاب اسکوائر پہنچے۔

دارالحکومت تہران کا انقلاب اسکوائر اور اس کے اطراف کی شاہراہیں، بلوے اور تشدد کے مخالفین اور انقلابی اقدار نیز اسلامی جمہوری نظام کے حامیوں سے چھلک رہی تھیں۔

اس ریلی میں ہرطبقے کے لوگ شریک تھے جنہوں نے ملک میں اغیار کی مداخلت اور عوامی املاک کی تباہی کو شدت سے مذمت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں بھی ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ایرانی عوام نے دشمن عناصر اور شرپسندوں کے اقدامات کیخلاف ریلیاں نکالیں۔

ریلیوں میں شریک ایرانی عوام نے کہا کہ ان کے راستے شرپسندوں سے بالکل ہٹ کے ہیں اور وہ عوامی املاک کی تباہی اورعوام کے ہر کسی مالی اور جانی نقصان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں کشیدگی اور احتجاج کے بعد امریکہ اور ناجائزصیہو نی ریاست کے بعض حکام نے ایران مخالف فارسی زبان ذرائع ابلاغ کی بھر پور حمایت کے ذریعے ملک میں کشیدگی اور شر پسندانہ اقدامات کی آگ کو بھڑکانے کی کوشش کی۔

ایران کی پاسداران انقلاب فورس (IRGC) کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے دارالحکومت تہران میں منعقدہ حالیہ ریلی میں شریک عوام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہونے والی بغاوت، ان تمام بڑی شکستوں کا نتیجہ تھی جو دشمنوں نے گذشتہ 40سالوں کے دوران، امت مسلمہ اورعظیم ایرانی قوم کے سامنے کھائی تھی۔

دوسرے شہروں کے عوام کی طرح تہران کے عوام نے بھی اپنے مظاہرے میں امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور، حکومت اسلامی ، اسلامی انقلاب ، انقلابی اقدار، حضرت امام خمینی ؒ کی امنگوں اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button