اہم ترین خبریںپاکستان

حضرت مختار ثقفی کے خلاف پروپگینڈاکرنے والے بنو امیہ کے پیروکارہیں،علامہ قاضی نیاز نقوی

قاضی نیازحسین نقوی نےکہاکہ حضرت مختارثقفی کے بارے میں اہلسنت کے نادان لوگوں نے کچھ اختلافی باتیں کی ہیں۔

شیعت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام اتحاد ملت کانفرنس سے خطاب کرتے قاضی نیازحسین نقوی نےکہاکہ حضرت مختارثقفی کے بارے میں اہلسنت کے نادان لوگوں نے کچھ اختلافی باتیں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا محافظ قرآن الیاس کی جرأت و بہادری کو سلام

انہوں نے کہاکہ آیت اللہ خامنہ ای، آیت اللہ خوئی، آیت اللہ بہجت، آیت اللہ شاہرودی سمیت ہمارے پچاس سے زائد جید علماءوفقہاکی متفقہ رائے ہے کہ حضرت مختارثقفی کے خلاف پروپیگنڈہ بنی امیہ کی سازش تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: یمن کے صوبہ حجہ میں عام شہریوں کے خلاف جاری سعودی جارحیت کے خلاف مظاہرے

قاضی نیاز حسین نقوی نے مزید کہاکہ مختار ثقفی کی شخصیت کو داغدار کرنے والے، ان کے انتقام خون امام حسینؑ کو متنازعہ بنانے والے بنی امیہ کے پیروکار ہیں ۔ہمارے تمام علماءکے نذدیک مختارثقفی بہت دیندار، با اعتقاد اور اہل بیت اطہار ؑ کی موردِ تائید شخصیت ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ناروے، قرآن کریم کی توہین کی کوشش، روکنے والا مسلم نوجوان ہیرو قرار

آیات قرآنی کی روشنی میں اتحاد و وحدت کی اہمیت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امت میں اتحاد واجب اور تفرقہ حرام ہے۔ رسول اکرم ﷺ نے مہاجرین و انصار میں معاہدہ اخوت سے عملی طور پر اتحاد و وحدت کو اہمیت کو اجاگر کیا۔امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام نے بھی اتحاد کی عظیم مثال قائم کی اور مولا علی کی سیرت ہمیں اتحاد ملت کا درس دیتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ناروے میں قران پاک کی توہین نے پوری امت مسلمہ کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے مزید کہا کہ اہل تسنن کے ساتھ آپسی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ،ہمارے ملک میں پانچ کروڑ شیعہ ہیں لیکن اگر کوئی شیعہ نمائندہ اجتماع ہوں تو بہت ہی کم افراد شریک ہوتے ہیں اس لئے ملت تشیع پاکستان کے افراد باہمی اختلافات کو بھلا کر باہم متحد ہوجائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button