پاکستان کی اہم خبریں

رہبر انقلاب کیجانب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت پر ان کے شکرگزار ہیں، صدر پاکستان

پاک ایران تعلقات کے حوالے سے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے اقدامات لائق تحسین ہیں

شیعت نیوز :رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت پر حکومت پاکستان اور پوری قوم ان کی شکرگزار ہے۔پاک ایران تعلقات کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر مہدی ہنردوست سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان عارف علوی کا کہنا تھا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب سے مظلومین کشمیر سے اظہار یکجہتی اور مسئلہ کشمیر پاکستانی مؤقف کی تائید سے ہندوستان کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ایران نے ہمیشہ برے وقت میں پاکستانی عوام کا ساتھ دیتے ہوئے ایک قابل فخر اور بااعتماد برادر اسلامی ملک کا کردار ادا کیا ہے۔صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایران اورپاکستان کے مابین دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، ایران سمیت دیگر ہمسائے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سید محمد علی حسینی پاکستان میں ایران کے نئے سفیر نامزد، رواں ماہ زمہ داریاں سنبھالیں گے

صدر پاکستان نے پاک ایران تعلقات تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے مہدی ہنر دوست کی کاشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مہدی ہنر دوست نے اپنے دور تعیناتی میں پاک ایران تعلقات کی بہتری کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔صدر عارف علوی نے سبکدوس ہونے والے ایرانی سفیرمہدی ہنردوست کی خدمات کوسراہتے ہوئے پاکستان میں خدمات پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button