پاکستان

شہدائے ملت جعفریہ نے اپنا لہو بہا کر عالمی سامراج کو بے نقاب کیا، علامہ شبیر بخاری

ان شہداء کی بدولت آج سرزمین پاکستان عالمی سامراج کی خونی پنجوں سے محفوظ ہے

شیعت نیوز :شہدائے ملت جعفریہ نے اپنا دفاع اسلام اور دفاع پاکستان میں اپنی جان قربان کر کے اپنا شرعی وظیفہ ادا کردیا، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے شہداء کے افکار اور ان کے نظریات کی حفاظت کرتے ہوئے ان کی فکر کو معاشرے میں عام کریں۔

اطلاعات کے مطابق آئی ایس او پاکستان کی جانب سے منعقدہ شب شہداء سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین اور آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر علامہ شبیر بخاری کا کہنا تھا کہ شہدائے ملت جعفریہ نے کریم پروردگار اور رسولؐ و آل رسولؐ سے کئے ہوئے عہد و پیمان کو نبھاتے ہوئے دین اسلام اور قوم و ملت کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کردیں،اور ان شہداء نے اپنے لہو بہا کر جہاں عالمی سامراجی قوتوں اور نظام کو بے نقاب کیا وہیں ان شہداء کی بدولت آج سرزمین پاکستان عالمی سامراج کی خونی پنجوں سے محفوظ ہے۔علامہ شبیر بخاری کا کہنا تھا کہ شہداء نے اپنا شرعی وظیفہ ادا کر دیا ہے اور اب ہماری ذمہ داری ہے کہ وہ ان شہداء کی فکر اور ان کے نظریات کی حفاظت اور معاشرے میں ان کو عام کریں۔

یہ بھی پڑھیں :اتحاد ملت کانفرنس 23 نومبر کو جامعۃ المصطفیٰ لاہور میں منعقدہو گی

یاد رہے کہ آئی ایس او پاکستان کے 48ویں سالانہ اتحاد ملت و استحکام پاکستان کنونشن کے پہلے روز شب شہداء کا انعقاد کیا گیا۔ شہدائے ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شہداء کے ورثاء نے بھی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔ معروف منقبت خواں سید مقدس کاظمی نے نعت، منقبت اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ترانہ شہادت پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button