اہم ترین خبریںایران

ایران کے عوام نے شرپسندوں اور ان کے آقاؤں امریکہ ، اسرائیل اور یورپ کو ایک بار پھرشکست دے دی

مظاہرین کےرہبر انقلاب کی حمایت میں " ہم اہل کوفہ نہیں جو اپنے رہبر کو دشمن کے مقابلے میں تنہا چھوڑ دیں " کے فلک شگاف نعرے ۔

شیعت نیوز: امریکہ اور اسرائیل کو ایک بار پھر ایران کے انقلابی اور بابصیرت عوام کی طرف سے منہ کی کھانی پڑی ہے۔مختلف شہروں میں لاکھوں لوگوں کاشہدا ء ، اسلام اور انقلاب کی حمایت میں تجدید عہد،یورپی اور عرب میڈیا مایوس اور حیران ۔

مظاہرین کےرہبر انقلاب کی حمایت میں ” ہم اہل کوفہ نہیں جو اپنے رہبر کو دشمن کے مقابلے میں تنہا چھوڑ دیں ” کے فلک شگاف نعرے ۔

ایرانی عوام کفن پہن کر گھروں سے نکل آئے اور دشمن کے لومڑی صفت گھس بیٹھئے جو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی آڑمیں نظام اسلامی کے خلاف سڑکوں پر آئے تھے اب بلوں میں گھس گئے، جن کوبلوں سے نکال کر گرفتار کیا جا رہاہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں حالیہ پر تشدد کارروائیوں کے خلاف عوامی ریلی منعقد ہوگی۔ تہران میں امام حسین ؑ اسکوائر سے عوامی ریلی کا آغازاور شہداء اسکوائر پر اختتام ہوگا۔

ایران کے مختلف شہروں میں ہزاروں شہریوں نے امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ شرپسندوں کے خلاف سخت احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بدر و خیبر کا بغض و کینہ دوبارہ سامنے آ رہا ہےآیت اللہ علوی گرگانی

رپورٹ کے مطابق ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ہزاروں شہریوں نے اسلامی نظام کی حمایت اور استعماری طاقتوں کے حمایت یافتہ شرپسندوں کے خلاف مظاہرے کئے۔

عوام ایران کے شہر تہران، زنجان، تبریز اور شہرکرد سمیت کئی شہروں میں عوام، بلوائیوں اور شرپسندوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے شرپسندوں سے اپیل کی تھی کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو کلب ارسال کریں۔

امریکہ اور اسرائیل سمیت بعض یورپی ممالک نے ایران کے داخلی امور میں دخالت کرتے ہوئے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کو پرتشدد مظاہروں پر اُکسا رہے تھے۔

شہریوں نے اسلامی نظام اور آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حمایت میں نعرہ بازی کی اور اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button