اہم ترین خبریںپاکستان

مہنگائی میں ہوشربا اضافے کےخلاف حکومتی سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس

انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا ہر آدمی کی بنیادی ضرورت ہے اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی ریاست کا فریضہ ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ایسے عناصر کے خلاف ذمہ دار اداروں کو فوری طور پر موثر کارروائی کرناہو گی جو اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کر کے عام آدمی کے لیے مشکلات کھڑی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چنیوٹ میں حساس اداروں کی بڑی کاروائی، لشکر جھنگوی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا ہر آدمی کی بنیادی ضرورت ہے اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی ریاست کا فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ دار طبقے کو ملکی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔تاجروں کو چاہیے کہ وہ ملک و قوم کے مفادات کو سیاسی اور نظریاتی تعلقات پر مقدم رکھیں۔انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزی ایک قومی جرم ہی نہیں بلکہ گناہ بھی ہے۔کسی دنیاوی شخصیت کی خوشنودی یا مفادات کے حصول کے لئے اللہ کو ناراض کرنا گھاٹے کا سودا ہے اور حقیقی مسلمان گھاٹے کا سودا نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: استحکام پاکستان کنونشن کا آغاز شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی مرقد پر اسکاؤٹ سلامی سے ہوگا

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھی اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی حکومت کے انتظامی اقدامات کے حوالے سے سوال کھڑے کر سکتی ہے۔موجودہ صورتحال متعلقہ اداروں کے فوری اور فعال کردار کا تقاضا کرتی ہے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبر لازمی پڑھیں:قانون و انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانا ریاست کی زمہ داری ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

یہ خبر لازمی پڑھیں:ہم شیعہ سنی نے تکفیر اور دہشتگردی کو شکست دیکر امت کو اتحاد کی لڑی میں پرویا،علامہ راجہ ناصرعباس

متعلقہ مضامین

Back to top button