پاکستان

ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگرد گرفتار

گرفتار تکفیری دہشتگرد ڈیرہ غازی خان میں خفیہ ادارے کے دفتر کونشانہ بنانا چاہتے تھے

شیعت نیوز :ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ، شہر میں واقع خفیہ ادارے کے دفتر پر حملہ کرنے کے لئے جمع ہونے والے 2 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔دونوں دہشتگرد ایک مخصوص مقام پر اپنے دیگر ساتھیوں کا انتظار کر رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی نےایک خفیہ اطلاع ملنے پر حساس اداروں کے ساتھ ڈیرہ غازی خان میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد،ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں گرفتار دہشتگردوں ڈیرہ غازی خان میں واقع ایک حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کرنے کی نیت سے موجود تھے، لیکن سی ٹی ڈی نے دیگر حساس اداروں کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے دونوں دہشتگردوں کو حملے کے لئے روانہ ہوتے وقت گرفتار کرکےنامعلوم مقام منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کاحملہ،سی ٹی ڈی کے افسر سمیت دو افراد شھید

سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں قاری محمد اسماعیل اور قاری ولی محمد شامل ہیں۔ دونوں دہشتگرد حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے لئے روانگی کے لئے اپنے دیگر ساتھیوں کا انتظار کر رہے تھے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائی میں گرفتار ہو گئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اداروں اور پولیس افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم نے دونوں دہشتگردوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، جبکہ دیگر دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئےڈیرہ غازی خان اور اطراف کے علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button