اہم ترین خبریںپاکستان

سابق مرکزی صدر آئی ایس او اور ایم ڈبلیوایم کے رہنما عارف قنبری ایک مرتبہ پھر گرفتار

انہیں انسداددہشت گردی عدالت میں پیشی کے دوران گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل گلگت منتقل کردیا گیاہے ۔ ان کا جرم فقط مظلوم یمنی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرناہے ۔

شیعت نیوز: سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سینئررہنما اور رکن شوریٰ عالی عارف قنبری کوایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیاہے۔ انہیں انسداددہشت گردی عدالت میں پیشی کے دوران گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل گلگت منتقل کردیا گیاہے ۔ ان کا جرم فقط مظلوم یمنی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرناہے ۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی مظالم عرب و اسلامی ممالک کی بے حسی کا نتیجہ ہیں، علامہ قاضی نیاز نقوی

تفصیلات کے مطابق عارف قنبری اور شیخ شہادت حسین کو عدم پیشی کی صورت میں انسداددہشت گردی عدالت نے گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منسوخ کردی ۔ چند برس قبل یمن میں سعودی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے پر ایم ڈبلیوایم کے متعدد رہنماؤں پر بلاجواز مقدمات بنائے گئےتھے ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی خواتین شراب نوشی اور غیر مردوں سے جنسی تعلقات استوار کر سکتی ہے،مفتی ابوزقم

ان رہنماؤں میں عارف قمبری ، شیخ شہادت حسین، علامہ شیخ نیئر عباس، الیاس صدیقی اور غلام عباس جبکہ سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او بھی شامل ہیں ۔ابھی چند روز قبل ایم ڈبلیوایم کے رہنما غلام عباس کو بھی عدالت نے ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے اور چند روز کی قید کے بعد انہیں دوبارہ ضمانت پر رہا کروالیا گیا تھا۔

 

 

 

مماثل خبریں

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: وزیر سیاحت گلگت بلتستان میں فحاشی کو فروغ دے رہے ہیں، علامہ سید راحت حسین

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے سے پاکستان کا موقف کمزور نہیں مضبوط ہو گا، علامہ ساجدنقوی

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: اہم قومی مسائل کے حل کیلئےایم ڈبلیوایم کے وفدکی فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے ملاقات

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: کشمیر، زائرین،مسنگ پرسنزاور گلگت بلتستان کے ایشوزپر علامہ راجہ ناصرعباس کی صدرمملکت سے ملاقات

متعلقہ مضامین

Back to top button