اہم ترین خبریںپاکستان

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں نہج البلاغہ کی پہلی منفرد اشاعت کی تقریب رونمائی کا انعقاد

علامہ شیخ محسن نجفی صاحب نے تقریب رونمائی سے اپنے خصوصی خطاب میں اس منفرد کام اور اسے مکمل کرنے والے اراکین کی خدمات کو سراہا۔

شیعت نیوز: جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں "نہج البلاغہ کی پہلی منفرد اشاعت” کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔تقریب سے جامعتہ الکوثرکے مہتمم اورمفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ اور مرکز افکار اسلامی کے سرپرست علامہ مقبول حسین علوی صاحب نے خطاب کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ مسجد کربلائے معلیٰ شکارپور ، انسداددہشت گردی عدالت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

علامہ شیخ محسن نجفی صاحب نے تقریب رونمائی سے اپنے خصوصی خطاب میں اس منفرد کام اور اسے مکمل کرنے والے اراکین کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کلامِ امام ؑکی زیادہ سے زیادہ نشر و اشاعت کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:آل سعود امریکہ و اسرائیل کی ایما پر امت مسلمہ کے درمیان نفرت اور انتشار پھیلاتے ہیں، علامہ مقصودڈومکی

سرپرست مرکز افکار اسلامی مولانا مقبول حسین علوی نے اس منفرد اشاعت کی خصوصیات سے آگاہ کیا جس میں نہج البلاغہ ترجمہ علامہ مفتی جعفر حسین اعلی اللہ مقامہ کی کتابت کی اغلاط کو ختم کرکے نیا نسخہ ایک منفرد انداز میں بہترین طباعت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہمارے نزدیک اہل تشیع کی طرح اہل سنت بھائیوں کی جان،مال اور ناموس کوبھی نقصان پہنچانا حرام ہے،علامہ احمد اقبال

تقریب رونمائی میں جامعۃ الکوثر کے اساتذہ و طلبہ بھی بڑی تعداد میں شریک رہے۔ واضح رہےکہ نہج البلاغہ کی یہ منفرد اشاعت مرکز افکار اسلامی کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبربھی لازمی پڑھیں: پاکستان کو درپیش ٹماٹر بحران، ایران ایک بارپھر پاکستان کی مدد میں بازی لے گیا

یہ خبربھی لازمی پڑھیں: کمانڈر بہاء ابو العطاء کی شہادت نے اسرائیل کے خاتمے کو نزدیک تر کر دیا ہے، بسام ابوشریف

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button